مادہ چوپایوں کا پہلا دودھ کیا ناپاک ہوتا ہے

سوال نمبر 504

َلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
تمام علماۓ کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں میرا سوال عرض یہ ہے کہ گاۓ اگر بچہ دیتی ہے تو کیا اسکا دودھ ناپاک ہے اگر ناپاک ہے تو کتنے بجے تک اور اگر ناپاک نہیں ہے تو کتنے دن تک نہیں ہے جواب عنایت فرمایٸں قرآن وحدیث کی روشنی ۔
ساٸل سہیل رضا  






وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 

الجواب بعون الملک الوھاب  صورت مسٸولہ میں بچہ دینے والی گاۓ کا دودھ جب گاۓ کے پیٹ سے پیدا ہوتی ہے تو اس کا دودھ اسی وقت سے پاک ہے اس کا دودھ پینا جاٸز و درست ہے ۔اس لیے کہ جانوروں میں نسب کا اعتبار ماں سے ہوتا ہے۔ماں حلال تو بچہ بھی حلال ، ماں حرام تو بچہ بھی حرام ۔ردالمحتار میں ہے

 لان المعتبر فی الحل والحرمة الام فیھا تولدمن ماکول اوغیرماکول     (اھ ص 305 ، ج 6)

 اور فتاویٰ ہندیہ میں ہے

 فان کان متولداً من الوحشی والانسی فالعبرة للام     (اھ صفحہ 297 جلد 5 )

 اور اعلیٰ حضرت محدث بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں مادہ جب حلال ہے تو بچہ حلال ہے کہ جانوروں میں نسب ماں سے نہ کہ باپ سے       (اھ ۔قدیم  فتاویٰ رضویہ صفحہ 7 ، جلد 9،  نصف آخر)



واللہ تعالیٰ اعلم 
کتبہ عبدالستاررضوی خادم ارشدالعلوم عالم بازار کلکتہ ١٨ صفرالمظفر ١٤٤١ھ






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney