آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

تعویذ کرنا اور اس پر اجرت لینا کیسا ہے؟

سوال نمبر 505

َلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه
‎کیا فرماتے ہیں علمائے دین تعویذ وغیرہ     کرنا کیسا ہے؟ اور روپیہ لینا کیا صحیح ہے؟
محمد منظم احمد کسنگنجوی





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب صورت مسولہ میں عرض ہیکہ نظربد جادو وغیرہ کا ہو جانا حق ہے 
جیسے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم پر لبید بن اعصم یہودی اور اسکی لڑکیوں نے کر دیا تھا لیکن یہ جادو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل عقل اعتقاد پر اللہ کے فضل سے نہ ہوا مزید سورہ فلق سورہ ناس کا شان نزول دیکھیں 
اورسائل کاسوال ہیکہ دعا تعویذ پر اجرت لینا کیسا ہے تو اسکے جواب میں عرض ہیکہ بیماریوں اور جادو اور نظر بد وغیرہ کو دفع کرنے کے لئے دعاؤں قرآنی آیات کو پڑھ کردم کرنا درست ہے اور تعویز بھی جائز ہے 
شامی جلد پنجم 
ہاں جن منترں میں شرکیہ کلمے ہوں یا کسی اور زبان کے کہ ہمیں علم نہیں کہ ان میں شرکیہ باتیں ہیں یا نہیں تو انسے علاج کرنا حرام اور تعویذ میں قرآنی آیات کو لہو سے نوشت کرنا یا خلاف ترتیب لکھنا یا تعویذ میں لکھ کر پاؤں یا جوتے میں باندھنا یا جوتے مارنا حرام ہے کہ اسمیں حروف کی توہین ہے 
تعویذ و دم کرنے پر اجرت لینا جائز ہے اگرچہ قرآنی آیت ہی لکھ کر دے یا قرآن کی آیت سورت پڑھکر دم کرے یا دھاگا پر دم کرکے دے کہ یہ ایک قسم کا علاج ہے 
دیکھیں مشکوة شریف وشامی جلد اول 
ماخوذ شان حبیب الرحمن من آیات القرآن
نیوایڈشن ص ۲۲۷ تا ۲۲۹ 



واللہ اعلم 
کتبہ محمد جوادالقادری انصاری لکھیم پوری



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney