سوال نمبر 515
حاملہ عورت کا آخری ماہ چل رہا ہو اور فوت ھو جائے تو کیا آپریشن سے بچہ نکالنا جاٸز ہے یا نہیں اس پر کوئی
جواب ارسال فرماٸیں
سائل لیس محمد
الجواب بعون الملک الوہاب
حاملہ عورت مرگئ اور بچہ زندہ ہے توبلاشبہ نکالنا جائز ہے
جیسا کہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ عورت مرگئ اور اس کے پیٹ میں بچہ حرکت کر رہا ہے تو بائیں جانب سے پیٹ چاک کرکے بچہ نکالا جائے گا اور اگر عورت زندہ ہے اور اس کے پیٹ میں بچہ مرگیا اور عورت کی جان پر بنی ہو تو بچہ کاٹ کر نکالا جائے اور بچہ بھی زندہ ہو تو کیسی ہی تکلیف ہوبچہ کاٹ کر نکالنا جائز نہیں؛
(عالمگیری درمختار)
( بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ 73 )
واللہ تعالی اعلم
کتبہ
سالک رضا حبیبی
0 تبصرے