سوال نمبر 708
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین ومفتیان شرع متین اس مسٸلہ میں کی زید نعلین پاک جوکہ لوہا یا کوٸی اور دھاتو سے بنا ھے اسکے اوپر شیشے کا نگ لگا ھوا ھے اسے اپنی ٹوپی میں لگا کر امامت کرتا ھے بکر نے اعتراض کیا کہ چاندی کے علاوہ وہ بھی ساڑھے چار ماشہ تک کی انگوٹھی جاٸز ھے اسکے علاوہ کوٸی چیز جاٸز نہیں اس لٸے اسے لگا کر نماز پڑھنا پڑھانا درست نہیں اگر نہیں تو نعلین پاک لگا کر جو نماز ادا کی گٸی اسکے بارے میں شریعت کا کیا حکم ھے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں؟
المستدعی محمد اکرم رضا نظامی
وعلیکم السلام و رحمۃ الله و برکاته
الجواب بعون المک الوہاب
صورت مسئولہ میں بکر کا نعلین مبارک ٹوپی میں لگانے کے تعلق سے اسے چاندی کی انگوٹھی پر قیاس کر نا ہر گز درست نہیں بلا کراہت نماز ہوجائے گی_
نعلین مبارک پگڑی یا کپڑے میں لگا سکتے ہیں اور اس میں اللہ و رسول کا نام بھی لکھ سکتے ہیں_
جیسا کہ فتاوی فقیہ میں ہےکہ
جس دھات پر نقش نعلین شریفین بنا ہوا ہو اس کو ٹوپی یا کسی پارچہ میں آویزاں کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں اور وہ ہرگز چین دار گھڑی کے حکم میں نہیں ہے
لہٰذا جب نقش نعلین شریفین کو ٹوپی یا کسی پارجہ میں آویزاں کریں گے تو وہ اس کے تابع ہوجائے گا اس صورت میں نماز پڑھنا بلا کراہت جائز ہے اس لئے کہ تابع متبوع کے حکم میں ہے -
درمختار مع شامی جلد دوم صفحہ 616 میں ہے محقق علی الاطلاق شیخ عبد الحق محدث دہلوی رضی المولی تعالٰی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ :
داخل متوضا را باید کہ چیزے کہ دروے نام خدا و رسول خدا و قرآن ست باخود نہ برود . و در بعض شروح گفتہ کہ ایں شامل ست اسمائے تمام انبیاء صلوات اللہ علیہم اجمعین -
یعنی بیت الخلا میں داخل ہونے والے کو چاہیے کہ ایسی چیز جس میں خدا و رسول کا نام لکھا ہو یا قرآن کا کوئی کلمہ ہو تو اپنے ہمراہ نہ لے جائے . اور بعض شروح میں کہا گیا کہ یہ حکم تمام انبیائے کرام علیہم السلام کے اسمائے مبارکہ کو بھی شامل ہے
(اشعۃ اللمعات جلد اول صفحہ 201)
اور جس طرح نعلین شریفین کی تعظیم لازم ہے اسی طرح ان کے نقوش کی بھی تعظیم ضروری ہے کیونکہ تعظیم و توہین کے سلسلہ میں جو حکم اصل کا ہے وہی حکم نقوش کا بھی ہے -
اعلٰی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ :
علمائے دین نے نقشے کا اعزاز و اعظام وہی رکھا ہے جو اصل کا رکھتے ہیں
فتاوی رضویہ جلد نہم نصف اول صفحہ 150
ایسا ہی فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ 182 پر ہے
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
کتبـــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۲۳ جمادی الآخر ١٤٤١ھ
+918052167976
0 تبصرے