آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

جادو کرنا، و جادو کے لئے خون دینا کیسا ہے؟

سوال نمبر 517

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
ایک شخص نے کسی سے جادو کروایا کہ فلاں کے ساتھ اسکی شادی ہو جائے ۔۔
جادو کرنے والے نے کہا اپنا خون نکال کے دو کہ آٹے میں ڈالنا ہے  شادی کے معاملات تو ہو گئے ۔۔
مگر اس شخص کا ایسا کرنا کیسا جس نے خون دیا اور جادو کروایا ۔۔۔

محمد وقاص عطاری فیصل آباد پاکستان



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب 
جادو کرنا حرام ہے اور جادوکرنے کاذکر قرآن عظیم کے اندر واضح طور پر بیان ہوا 
واتبعوا ماتتلواالشیاطین علی ملک سلیمان وما کفر سلیمان ولکن الشیاطین کفر و یعلمون الناس السحر وما انزل علی الملکین ببابل ھاروت وماروت  
ان آیات میں جادو سکھانے کا اور کرنے کاذکر موجود ہے 
دیکھیں سورہ بقرہ پارہ ۲ وترجمہ کنزالایمان 
اگر کوئی جادوگر جادوکرنے والا اعتراف جرم کرے کہ اسنے جادوکے ذریعہ کسی کو نقصان پہونچایا ہے تو عدالت اسکے جرم کی نوعیت کے مطابق اسے سزادے سکتی ہے یہ سزاہرجانہ قیدیا شدید جرم کی صورت میں موت بھی ہوسکتی ہے 
جیسا کہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم نورمجسم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
 حدالساحر ضربة بالسيف
جادوگر کی سزا تلوار سے گردن مارنا ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے دور میں مختلف علاقوں میں بھیجے ہوے گورنروں کو یہ حکم لکھا کہ ہر جادوگر مونث و مزکر کو قتل کردو 
عدالت جادوگر کو سزاے موت اسوقت دے سکتی ہے جبکہ ثابت ہوجاے یاوہ اعتراف کرلے کہ اسکی عملیات کے سبب کسی کی جان چلی گئی ہے جادوکرنے یاکروانے والا اگر دنیاں میں سزا سے بچ جاے تو آخرت میں اسجرم کی سزا شدید ہے 
ایسے لوگوں کے لئے دنیا و آخرت میں علاوہ گھاٹے و خسارے کے کچھ بھی نہیں ہے 


واللہ اعلم 
کتبہ 
 فقیر محمد جوادالقادری لکھیم پوری



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney