آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

عدت پر دو حیض آنے کے بعد تیسرا رک جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 518

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک عورت حیض سے عدت گزار رہی تھی دو حیض آنے کے بعد دو مہینے گزر گئے اب اسکو حیض نہیں آرہا اب اس عورت کی عدت حیض  سے ہو گی یا مہینوں سے؟

محمد عمیر پاکستان




وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھاب۔
 اس عورت مطلقہ کی عدت حیض سے ھوگی ۔جبکہ وہ بالغہ ھو ۔کم عمر یا آئسہ یعنی پچپن سالہ نہ ھو ۔ 
اگر عورت مذکور بیوہ ہے یعنی اس کا شوہر انتقال کر گیا اور عورت حاملہ نہ ہو تو اس کی عدت چار مہینہ دس دن ہے جیسا کہ سورہ بقرہ پارہ دوم میں ہے والذین یتوفون منکم ویذرون ازواجاًیتربصن بانفسھن اربعةاشھروعشرا ۔
اورھکذافی فتاوی عالمگيری جلداول مصری صفحہ 473
وکذافی فتح القدیر  اھ 
وکذا فی فتاوی فیض الرسول جلددوم صفحہ 312 ۔۔۔313۔
اور اگر مطلقہ حیض والی ہے تو اس کی عدت تین حیض ہے خواہ تین حیض تین ماہ یا تین سال یا تیس برس میں آئیں۔
اور جس صورت میں عدت ھے۔یعنی جس سےخلوت صحیحہ ھوچکی ھو اور طلاق دی تو عدت تین حیض ھے ۔خواہ یہ تین ماہ میں ھو یا کم میں یا زائد میں۔
ارشاد باری تعالٰی 
 والمطلقٰت یتربصن بانفسھن ثلثة قروع۔ القران الحکیم پ 2 رکوع 12۔ 
اورجس کو بوجہ صغر سنی(کمسنی)یا بڑھاپے کے حیض نہ آتا ھو اس کی  عدت تین ماہ ھے ۔
ارشادباری تعالٰی 

 واللّٰئی یئسن من المحیض من نساءکم ان ارتبتم فعدتھن ثلثةاشھر والّٰئی لم یحضن ۔1لقران الحکیم سورة طلاق پ28 

اوردرمختار میں ھے والعدت فی من لم تحض لصغراوکبر بان بلغت سن الایاس اوبلغت بالسن ولم تحض ثلثة اشھر ان وطئت۔۔
فتاوی امجدیہ جلددوم کتاب الطلاق ص287

اور فتاوی عالمگيری جلداول ص 471 میں ھے

اذاطلق الرجل امراءتہ طلاقا بائنا او رجعیا او ثلا ثا او وقعت الفرقة بینھما بغیر طلاق وھی حرة ممن تحض فعدتھا ثلثة اقراء سواء کانت الحرة مسلمة او کتابیة ۔ھکذافی السراج الوھاج اھ 

لھذا تین حیض سے پہلے عدت ختم نہ ھوگی ۔خواہ یہ تین حیض تین ماہ یا تین سال یا اس سے زیادہ میں آئیں ۔دو حیض آ کر رک جاۓ یا ایک حیض آ کررک جاۓ پھر بھی تیسرے حیض کا انتظار کرنا ھوگا ۔کیونکہ وقت پرحیض نہ آ نا دو حال سے خالی نہیں ۔    1    یاتو حمل ھے ۔    2     یا بیماری  
حمل ھے تو وضع حمل 
اوربیماری ھے تو دوا اور دعاء کا سہارا لیا جاۓ ۔تاکہ تیسرا حیض آ جاۓ ۔
اورھکذافی فتاوی فیض الرسول جلددوم کتاب الطلاق باب العدة صفحہ 312 ۔  313 
اورتفصیل کے لئے کتب فقہ کا مطالعہ فرمائیں


کتبہ
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ 
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھار تھ نگر یوپی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney