آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

جنگ بدر کے شہداء کی تعداد کتنی ہے؟

سوال نمبر 519

السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
 بعدہ عرض خدمت ایک سوال پیش ہےکہ 
جنگ بدر میں کتنے لوگ شہید ہوئے تھے
مہربانی کرکے میری رہنمائی فرما دیں تو بہت مہربانی ہوگی 
سائل فقیر زین العابدین قادری ضلع بلرام پویوپی




وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک والوھاب جنگ بدر میں کل چوده مسلمان شھید ھوۓ ۔
مہاجروں میں سے چھ 6 اور انصار میں سے آٹھ 8 جس میں دو سعادت مند نوجوان معاذ و معوذ بھی تھے ۔
مدارج النبویہ حصہ سوم صفحہ 101
جنگ بدر میں کل چودہ مسلمان شہادت سے سرفرازھوۓ۔جن میں سے چھ مہاجراور آٹھ انصار تھے ۔
شھداۓ مہاجرین کے نام یہ ھیں ۔

1۔۔حضرت عبیدہ بن حارث 
2۔۔حضرت عمیر بن ابی وقاص 
3۔۔حضرت ذوالشمالین عمیر بن عبد
4۔۔حضرت عاقل بن ابی بکیر  
5۔۔حضرت مہجع 
6حضرت صفوان بن بیضاء 
اورشھداۓانصارکے نام یہ ھیں ۔
1۔۔حضرت سعد بن خیثمہ
2۔۔حضرت مبشر بن عبدالمنذر
3۔۔حضرت حارثہ بن سراقہ 
4۔۔حضرت معوّذبن عفراء 
5۔۔حضرت عمیر بن حمام
6۔۔حضرت رافع بن معلّٰی
7۔۔حضرت عوف بن عفراء
8۔۔حضرت یزید بن حارث
رضوان اللہ تعالی علیہم  الاجمعین

ان شہداء بدر میں سے تیرہ حضرات تو میدان بدر ہی میں مدفون ہوۓ مگر حضرت عبیدہ بن حارث رضی اللہ تعالی عنہ چونکہ بدر سے واپسی پر منزل صفراء میں وفات پائ اس لۓ ان کی قبر شریف منزل صفراء میں ھے ۔۔۔
زرقانی جلد اول صفحہ 444۔۔445
سیرت مصطفی صفحہ 179


واللہ تعالی اعلم 
کتبہ ۔۔۔العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ 
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریاکلاں ڈومریا گنج 
سدھارتھ نگریو پی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney