کیا جاندار کی روح حضرت عزرائیل علیہ السلام ہی نکالتے ہیں؟

سوال نمبر 520

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ہر جاندار کی روح حضرت عزرائیل علیہ السلام ہی نکالتے ہیں 
سائل عبداللہ نظامی پونا





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب 
صورت مسئولہ میں عرض ہیکہ روحوں کو قبض کرنے اور بیماری و آفات پر اللہ نے حضرت عزرائیل علیہ السلام کو مقرر فرمایا ہے تفسیر عزیزی پارہ ۳۰ ص تکمیل الایمان ص ۱۰

اور جانوروں کی روح قبض کون قبض کرتا ہے تو اس بارے میں حقیقت تو اللہ تعالی کو معلوم ہے البتہ حدیث میں آیا ہیکہ جانوروں کیڑوں مکوڑوں کی روحیں تسبیح میں ہیں توجب انکی تسبیح ختم تو انپر موت طاری ہوجاتی ہے لہذاانکی موت ملک الموت کے قبضہ میں نہیں اور اس مسلہ میں روایت مختلف موجود ہیں 
ایک روایت کی ملک الموت صرف انسانوں کی روح قبض کرتے ہیں اور ایک روایت یہ ہے کہ ایک فرشتہ اجنہ کی اور ایک شیاطین کی اور ایک فرشتہ چرندوں پرندوں درندوں مچھلیوں کیڑوں مکوڑوں کی روح قبض کرنے پر مامور ہے اور بعض روایت سے علم ہوتا ہیکہ ملک الموت ہر جاندار یعنی انسان و اجنہ اور جملہ بہائم کی روح قبض فرماتے ہیں 
شرح الصدور  ص۱۹ مواہب لدنیہ ج دوم ص ۳۸۹ صاوی ج دوم ص ۱۹

الحاصل جانوروں کیڑوں مکوڑوں کی روحیں تسبیحات میں ہیں


ایسا ہی شرح الصدور ص ۲۰ پر ہے ھکذا فتاوی حدیثیہ ص ۲۰ پھر زرقانی جلد اول  ص۵۱ پر بھی مزکور ہے 
ماخوذ مخزن معلومات ص ۶۳  ۶۴


واللہ اعلم 
کتبہ محمد جوادالقادری انصاری لکھیم پوری






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney