آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

خلاف ترتیب قرات کرے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 553


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 میرا سوال ہے علمائے کرام کی مقدس بارگاہ میں کہ نماز میں پہلے سورۃ الکافرون پھر سورہ  الکوثر پڑھنےسے نماز ہو جائیگی یانہیں؟ 
مزید یہ بھی بتادیں کہ قصدا خلاف ترتیب پڑھنے والے کے لئیے کیا حکم ہے؟ اور بچوں کو جو دور ان تعلیم خلاف ترتیب پڑھایا جاتا ہے اس پر بھی روشنی ڈال دیں کرم نوازی ہوگی 
سائل:-- شہنواز قادری دربھنگہ




وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته 
الجواب بعون الملک الوہاب صورت مسئولہ میں نماز ہو جائے گی جیسا کہ کتب فقہ میں ہے 
نمازی اول رکعت میں سورۂ فیل پڑھی  اور دوسری رکعت میں سہوا والعصر پڑھنا شروع کردیا تو یاد آنے پر بھی وہ سورۃ مکمل کرے نماز ہوجائیگی سجدہ سہو کی حاجت نہیں. ،، کیونکہ ورتل القرآن ترتیلا ، کے تحت قرآن مجید ترتیب سے پڑھنا واجب ہے تو یہ واجبات نماز سے نہیں بلکہ واجبات تلاوت قرآن سے ہے ،

بہار شریعت بحوالہ ردالمحتار 

لیکن قصداً قرآن شریف الٹا پڑھنا نماز کے اندر ہو یا نماز کے باہر دونوں مکروہ تحریمی ہے اور  اس فعل کے ارتکاب پر توبہ صادقہ لازم ہے ،  
چنانچہ قصداً  قرآن مجید الٹا پڑھنے والے کیلئے حدیث میں سخت وعیدیں آئی ہیں ، جن میں سے ایک حدیث یہ ھیکہ ،،حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو قرآن ترتیب کے خلاف الٹا پڑھے تو کیا وہ خوف نہیں کرتا کہ اللہ تعالیٰ اسکا دل ہی الٹ دے (العیاذ باللہ تعالی ) 

البتہ سہواً ترتیب کے خلاف پڑھا تو کوئی گناہ نہیں بلا سجدہ سہو کے نماز ہوجائیگی اور قصدا  پڑھنے پر بھی نماز ہوجائیگی سجدہ سہو کی حاجت نہیں ہاں قصدا بخلاف ترتیب قرآن پڑھنا قبیح ضرور ہے توبہ و استغفار کرے

بچوں کی تعلیم کی غرض سے خلاف ترتیب جو پڑھایا جاتا ہے اسکی فقہائے کرام نے اجازت دی ہـــے
(مسائل سجدہ سہو ص62)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
  کتبــہ 
محمد معصــوم رضا نوری عفی عنہ
مقیم حال منگلور کرناٹک
۲۸ صفر المظفر ۱۴۴۱ھ
۲۸ اکتوبر ۲۰۱۹ء
  +918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

    نہایت ادب و احترام کے ساتھ عرض ہے کہ مجیب صاحب اس جواب پر نظر ثانی کریں اور درستگی سے مجھ کوتاہ بین کو آگاہ فرمائیں، اعتراض یہ ہے کہ " جب بہار شریعت میں صاف صاف لکھا ہے کہ الٹا قرآن مجید پڑھا نماز و خارج نماز دونوں صورتوں میں مکروہ تحریمی ہے" تو نماز میں قصداً الٹا پڑھنے پر نماز درست کیسے ہو سکتی ہے اور پھر سجدہ سہو بھی واجب نہ ہو یہ بات ذہن کی فہم و ادراک سے خارج ہے،

    لہذا آگاہ فرمائیں

    امید ہے کہ مجیب السوال صاحب جلد آگاہ فرمائیں گے

    فقط والسلام

    آصف رضا ہندی السعدي
    ساکن مرادآباد یوپی
    9837953720

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney