روزے کی حالت میں ہمبستری کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 555

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 حضرت ایک سوال ہے 
کیا شوہر  رمضان المبارک کے مہینہ میں  روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے ہمبستری  کر سکتا ہے؟ حضور جواب عنایت فرمائیں
سائل محبوب عالم 





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب 
اگر میاں بیوی دونوں رضا مندی سے فرض روزے کی حالت میں ہمبستری کرلیں تو دونوں کا روزہ بھی فاسد ہوا 
اور دونوں توبہ کریں کہ انھوں نے اللہ تعالٰی کی نافرمانی کی ہے 
پھر ان پر قضا اور کفارہ دونوں لازم ہیں 
اسکا حکم یہ ہے کہ ایک روزہ قضا کا اور ساٹھ دن مسلسل روزے کفارے کے یا پھر ساٹھ مساکین کو اوسط درجہ کا کھانا کھلاے 
  بخاری الصحیح 2 ::684
ہاں رات میں میاں بیوی کو ہمبستری کرنے کی اجازت ہے جیسا کہ قرآن میں ہے 

احل لكم ليلة الصيام الرفث الي نساكم هن لباس لكم وانتم لباس لهن 

تمارے لئے روزے کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کردیا گیا ہے 
سورہ بقرہ 2  187 
اور اگر بھول کر جماع میں مشغول ہوا اور یاد آنے پر فوراً الگ ہوگیا تو کچھ نہیں اور اسی حالت پر رہا تو قضا لازم ہے کفارہ نہیں
 بہار شریعت روزہ کا بیان
 اور اگر روزہ دار نے قصداً اپنی روزہ دار بیوی کے آگے یا پیچھے جماع کیا انزال ہوا یا نہ ہوا ہو تو اس صورت میں دونوں پر قضا و کفارہ لازم ہے.
بہار شریعت ماخوذ قانون شریعت قدیم ایڈیشن ح اول ص 137 


واللہ اعلم 
کتبہ
الفقیر ابوالثاقب محمد جوادالقادری انصاری لکھیم پوری






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney