عشر کی مقدار کتنی اور کون سے زمین پر ہے؟

سوال نمبر 557

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
عشر جو غلہ کے پیداوار پر نکلتا ہے تو اس کی مقدار کتنی ہے کیا ہر پیداوار میں الگ الگ عشر ہے، کون سے زمین پر عشر ہے اور کون سے زمین پر نہیں ہے؟
مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں
سائل انعام اللہ





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب


قال اللہ تعالی فی القرآن الکریم وآتواحقه يوم حصاده
کھیتی کٹنے کےدن اسکا حق ادا کرو اور ایسا ہی صحیح بخاری شریف میں بھی مزکور ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنھما سے مروی ہیکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس زمین کو آسمان یا چشموں نے سیراب کیا یا عشری ہو یعنی نہر کے آب سے اسے سیراب کرتے ہوں تو اسمیں عشر ہے اور جس زمین کی آب پاشی کے لئے پانی جانور پر لاد کر لاتے ہوں یا خریدے ہوئے پانی سے یا مشین سے چلا کر تو اس میں نصف عشر ہے یعنی بیسواں 
اب زمین کی اقسام ملاحظہ کریں زمین تین قسموں پر ہے 
اول عشری
 دوم خراجی
 سوم نہ عشری نہ خراجی
 اول و سوم دونوں کا حکم ایک ہے یعنی ان میں عشر دینا ہے  اور ہندوستان کی زمینیں خراجی نہیں ہیں 
یا پھر اسکے لئے دلیل شرعی ہو کہ خراجی ہے تو مانی جائے گی ورنہ نہیں
  بہار شریعت ح پنجم ص ۴۱ 
عشر میں دسواں حصہ کا مطلب ہے کہ کنٹل پر دس کلوں اور بیسواں حصہ کا مطلب ہے کنٹل پر پانچ کلوں 
اگر ایک کھیت میں چند بار فصل تیار کی تو ہر بار عشر واجب ہے اور اس میں نہ نصاب کی شرط ہے نہ سال کا گزرنا 
درمختار ردالمحتار ج ۲ ص ۶۷
 عشری زمین اگر بٹائی پر دی تو عشر دونوں پر واجب ہے یعنی زمین دینے اور بونے والے پر 
بہار شریعت 
عشر کے وجوب کے لئے عاقل بالغ ہونا شرط نہیں یہاں تک کہ مجنوں و غیر مکلف کی زمین میں جو پیدا ہوا اس میں بھی عشر واجب ہے 
بہار شریعت ج اول ح پنجم ص ۴۳


واللہ اعلم بالصواب
کتبہ 
طالب دعا ابوالثاقب محمد جوادالقادری انصاری لکھیم پوری






ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ
    بہت عمدہ مدلل و مفصل جواب دل باغ باغ ہو گیا
    اللہ تبارک و تعالیٰ مسائل شرعیہ گروپ کے تمام مفتیان اکرام کو عمر خضر عطا فرمائے دارین کی نعمتوں برکتوں سعادتوں سے مالا مال فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ خاتم المرسلین صلی اللہ تبارک و تعالیٰ علیہ والہ و سلم

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney