سوال نمبر 574
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سوال بعد سلام کے عرض ہے کہ عوام میں مشہور ہے کہ جس نے میت کو غسل دیا اور قبرستان میں دفنانےبھی گیا اور قبر میں بھی اترا تو اس شخص کو گھر پیہچ کر غسل کرنا ہوگا. علماۓ اکرام رہنمائی فرمائیں کیا یہ درست ہے؟
سائل زاہد حسین رضوی دہلی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب یہ سب قوم کی جہالت ہے کیونکہ کتابوں کامطالعہ نہ کرنے کی وجہ سے جو کچھ سنتے ہیں وہی بک دیتے ہیں اور تصور کرتے ہیں کہ میں مفتی اعظم ہوگیا کسی کو حق نہیں کہ بغیر علم کے مسئلہ بیان کرے اور جو ایسا کرتا ہےاس پر زمین و آسمان کے فرشتے لعنت بھیجتے ہیں (کنزالعمال ج ١٠)
میت کو غسل دینے یا دفن کرنے یا قبر میں اتارنے سے غسل واجب نہیں ہوتا (حبیب الفتاوی جلد ص ٥٤٣)
ہاں اگر وقت کو اور کوئی دشواری نہ ہو تو کرلینا بہتر ہے. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی
٨/ربیع النور شریف ١٤٤١ھ
٦/نومبر ٢٠١٩ء بروز بدھ
0 تبصرے