آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

بعد تہجد وتر پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 600

السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ
 علمائے کرام و مفتیان عظام کی بار گا ہ میں عرض ہے کہ تہجد کی نماز کے بعد وتر پڑھنا کیسا ہے  اگر پڑھ لے تو کیا حکم ہے جو طریقہ ہو اس کو بیان فرما دیں کرم نوازی ہو گی مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں؟ 
 سائل تنویر حسین رضوی




وعلیکم السلام و رحمة الله وبركاته 
الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب
صورت مسئولہ میں نماز وتر تہجد کے بعد پڑھنا افضل ہے 

 کیوں کہ الله کے رسول ﷺ اسی طرح پڑھتے تھے

{حدیث شریف ،}
مسلم و ترمزی ابن ماجہ وغیرھم حضرت جابر رضی الله تعالیٰ  سے روایت کرتے ہیں   کہ الله کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا 
جسے اندیشہ ہو کہ پچھلی رات میں نہ اٹھے گا وہ اول میں وتر  پڑھ لے 
اور جسے امید ہو کہ پچھلی کو اٹھے گا وہ پچھلی رات میں پڑھے  کہ آخر شب کی نماز مشہود ہے یعنی اس میں ملائکہ رحمت نازل ہوتے ہیں اور یہ افضل ہے

صحیح مسلم کتاب الصلوة المسافرین باب من خاف آن لا یقوم  من آخر اللیل۔۔۔۔الخ الحدیث ۷۵۵ ص ۳۸۰

بحوالہ بہار شریعت سوفٹوئر  حصہ چہارم صفحہ ۶۵۵ وتر کا بیان
  کتبــــــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۲۷ ربیع النور شریف ۱۴۴۱ھ
۲۵ نومبر ۲۰۱۹ء بروز سوموار
         +918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney