سوال نمبر 609
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
خلافت کسے کہتے ہیں؟ اور خلافت کہاں سے شروع ہوئی؟
جواب عنایت فرمائیں اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے گا
سائل شہرالدین رضوی پیلی بھیت شریف
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
خلافت کے معنی ھیں نیابت نبی یا پیر کی جانشینی ۔
فیروزاللغات ص٣١٧
جانشین ھونا ۔ جانشین بنانا پیچھے چھوڑنا ۔قائم مقام بنانا
مصباح اللغات ص٢١٦
خلیفہ بروزن فعیل صفت مشبہ کا صیغہ ھے ۔جس کے معنی ھیں پیچھے آنے والا یا نائب جو کسی کےپیچھے یاغیرموجودگی میں اسکا کام کرے ۔
تفسیر نعیمی جلداول صفحہ ٢٨٠
اور اصطلاح میں شریعت کے موافق عام تصرف کرنے کا اختیار ۔
جیساکہ علامہ شمس الدین رضوی جعفری علیہ الرحمہ نے
ارشادفرمایا ،، امامت کبری رسولہﷺ کی نیابت مطلقہ ھے یعنی حضوراقدس ﷺ کی نیابت سے مسلمانوں کے تمام دینی دنیوی کاموں میں شریعت کے موافق عام تصرف کرنے کا اختیار اور غیرمعصیت میں تمام جہان کے مسلمانوں سے اطاعت کرانے کا حق ۔اس امامت (خلافت)کے لیۓ مسلمان آزاد مرد عاقل بالغ قرشی قادر ھونا شرط ھے ۔
قادر کے یہ معنی ھیں کہ شرعی فیصلہ اور حدود کو جاری کرسکے۔ظالم سے مظلوم کا حق دلانے کی اور مسلمانوں کے جان ومال وملک واملاک کی حفاظت کی طاقت ھو ۔
(ارشادباری تعالی ،، انی جاعل فی الارض خلیفة الخ ،،
یعنی بیشک میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ھوں
خالق ارض وسماء ﷻکے نائب مطلق شہنشاہ کون ومکاں ﷺ ھی ھیں۔)ھکذا فی التفسیر نعیمی جلداول صفحہ ٢٨٠ ، ٢٨١
رسول اللہ ﷺ کےبعد آپ کے خلیفہ برحق وامام مطلق حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ ھیں پھرحضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ پھر حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ پھرحضرت سیدنامولی علی رضی اللہ تعالی عنہ پھر حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ
ان حضرات کی خلافت کو خلافت راشدہ کہتے ھیں ۔اسلۓ کہ ان صاحبوں نے حضوراقدس ﷺکی سچی نیابت کا پورا حق اداکیا ۔
منہاج (طورطریقہ) نبوت پر خلافت حقہ راشدہ تیس سال رھی یعنی حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کے چھ ماہ پر ختم ھو گئی پھر امیر المومنین عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت راشدہ ھوئ اور اخیرزمانہ میں حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالی عنہ کی ھوگی ۔
حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ تعالی عنہ اول ملوک اسلام (بادشاہ اسلام) ھیں۔
(بحوالہ ۔تکمیل الایمان وکمال ابن ھمام ۔)
قانون شریعت حصہ اول صفحہ٣٩ ، ٤٠
ھکذافی بہارشریعت جلداول حصہ اول صفحہ٧١ ٧٢
وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
کتبه
العبد محمّد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام
بتھریاکلاں ڈومریا گنج
سدھارتھنگر یوپی
١ ربیع الغوث ١٤٤١ھ
٢٩ نومبر ٢٠١٩ ء
0 تبصرے