آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

التحیات سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا کیسا؟

سوال نمبر 626

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین 
قعدہ اولی یا اخیرہ میں بھول کر التحیات سے پہلے بسم اللہ پڑھ لیا عند الشرع کیا حکم ھوگا ؟  
اور یہ بھی حکم بیان فرمائیں کہ امام کہتا کہ میں التحیات سے پہلے بسم اللہ پڑھتا ہوں اور پڑھتا رہوں گا ایسے امام کے پیچھے نماز کا کیا حکم ھوگا ؟ 
حوالہ بھی عطا فرما دیں تو کرم ہوگا  بینوا توجروا 

سائل : حسنین رضا احمدآباد  (ھند)




بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب
صورت مسولہ میں تشہد میں التحیات سے پہلے بسم اللہ شریف پڑھنا مکروہ تحریمی ہے کیونکہ یہ آیت قرآنی ہے قیام کے علاوہ کسی رکن میں بسم الله شریف کا پڑھنا  جائز نہیں ہے 
(فتاوی مرکز تربیت افتاء ج 1 ص 181)

اور اعلٰی حضرت عظیم البرکت مجدد و دین ملت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ بسم اللہ شریف کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ 
قیام کے سوا رکوع و سجود و قعود کسی جگہ بسم اللہ شریف پڑھنا جائز نہیں کہ وہ آیت قرآنی ہے اور نماز میں قیام کے سوا اور جگہ کوئی آیت پڑھنی ممنوع ہے " اھ
(فتاوی رضویہ ج 3 ص 134 تا 135 رضا اکیڈمی ممبئی)

یہ جانتے ہوئے کہ یہ بسم اللہ شریف کا محل نہیں ہے تبھی بسم اللہ شریف پڑھے گا تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی نماز واجب الاعادہ ہے (یعنی ایسی نماز کو دہرائے) اور اگر بھول کر بسم اللہ شریف پڑھ لیا تو سجدہ سہو واجب ہے 

جیسا کہ عالمگیری میں ہے
قعدہ میں بیٹھتے ہی تشہد پڑھنا واجب ہے لہٰذا اگر تشہد شروع کرنے سے پہلے کچھ اور پڑھ لیا تو تاخیر واجب کی وجہ سے سجدۂ سہو کرنا واجب ہوگا"

ولو قرأ فی القعود إن قرأ قبل التشہد فی القعدتین فعلیہ السہو لترک واجب الابتداء بالتشہد أول الجلوس " اھ

(طحطاوی۲۵۰ / فتاوی عالمگیری ج 1
 ص 127)
لہٰذا معلوم ہوا کہ التحیات سے پہلے بسم الله شریف پڑھنے سے نماز مکروہ تحریمی ہوگی -
اب جو امام یہ کہے میں التحیات سے پہلے بسم الله پڑھتا ہوں تو اسے چاہئیے کہ نہ پڑھے )
 اور اگر کہے کہ پڑھتا رہوں گا تو ترک واجب کی بنا پر ایسے امام کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوگی
فلہذا ایسے امام کے پیچھے پڑھی گئی نمازوں کا اعادہ واجب ہے  اور ایسے امام کو معزول کر دیا  جائے اور اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں _

ھذا ما ظھر لی وھو سبحانہ تعالی واتم واحکم والله اعلم باالصواب


کتبـــــہ 
محــــمد معصــوم رضا نوری 
منگلور کرناٹک انڈیا 
۱۱ ربیع الآخر ۱۴۴۱ھ
۹ دسمبر ۲۰۱۹ء
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney