سوال نمبر 628
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا قرآن مجید مخلوق ہے یا نہیں
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائں عین کرم نوازش ہوگی
سائل : صدام حسین صاحب
مقام پرساپور پوسٹ وزیر گنج ضلع گونڈہ
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ
الجواب۔ بعون الملک الوھاب قرآن مجید اللہ کا کلام ھے اور کلام متکلم کی صفت ھے اور یہ ان صفات میں سے ھے جن کو حقیقہ ذاتیہ کہا جاتا ھے جوامہات سبعہ کے ساتھ تمام کتب عقائد میں مذکور ھیں تو جب قرآن اللہ تعالٰی کی صفت ھے تو بیشک اس سے علیٰحدہ نہ ھوگا اسی واسطے کتب عقائد میں مذکور ،، القرآن کلام الله غیر مخلوق ،،
چونکہ یہ اللہ تعالٰی کی صفت ھے اور وہ غیر مخلوق ھے ۔
فتاوی امجدیہ جلدچھارم صفحہ ٤٣٥
اورحضور استاذ الفقہاء علامہ مفتی جلال الدین احمد الامجدی علیہ الرحمةوالرضوان نےتحریر فرمایاھے ،، قرآن افضل ھے اس لۓ کہ وہ کلام الہی ھے مخلوق نہیں ھے بلکہ قدیم بالذات ھے ۔
بحوالہ شرح فقہ اکبر صفحہ ٣٨
میں ھے ،، کلام الله تعالٰی غیر مخلوق بل قدیم بالذات ۔
فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ ٢٦
اور جوھم دیکھ رھے ھیں اورپڑھ رھے ھیں اس کی روشنائی اور کاغذ ان سب کے مجموعہ کو مصحف کہتے ھیں اور یہ ساری چیزیں مخلوق ھیں
مگر قرآن بنفسہٖ غیر مخلوق ھے ۔
تو یہ واضح ھو گیا کہ
کلام نفسی غیر مخلوق
کلام غیر نفسی مخلوق
وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
کتبه
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام
بتھریا کلاں ڈومریا گنج
سدھارتھنگر یوپی
١١ ربیع الغوث ١٤٤١ ھ
٩ دسمبر ٢٠١٩ ء
0 تبصرے