• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

0 ذوالحجة بروز بدھ 1446ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہوممتفرقاتکیا یہ حدیث ہے، جس کا میں مولیٰ اس کا علی مولیٰ

کیا یہ حدیث ہے، جس کا میں مولیٰ اس کا علی مولیٰ

SRRazmi دسمبر 16, 2019 متفرقات
سوال نمبر 629

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بعد سلام عرض خدمت یہ ہے کہ کیا یہ حدیث شریف ہے کہ جس کا میں مولیٰ اس کا علی مولیٰ 
اور اس حدیث شریف کی وضاحت فرمائیں 
سائل:-- محمد شعبان رضا نیپال گنج




وعلیکم السلام ور حمة الله وبركاته 
الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب
 بلا شک و  شبہ یہ حدیث شریف ہے اور یہ صحیح حدیث ہے اس پر امت کا اجماع ہے 
اور اس حدیث کو متعدد راویوں نے روایت بھی کی ہے 

 قال النبی صلی الله علیہ وسلم
من کنت مولاہ فعلی مولاہ

حضور نبئ کریم رؤف الرحیم ﷺ نے ارشاد فرمایا میں جس کا مولا ہوں علی اس کا مولا ہے 

عام کتب احادیث 

حضرت علامہ جلال الدین سیوطی علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ہیں 
ترمزی نے ابو سریحہ نور  زید بن ارقم رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے  کہ رسول الله  ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس کا میں صاحب (مولا) ہوں علی (رضی الله عنہ) بھی اس کے صاحب (مولا) ہیں  
اس حدیث کو احمد اور  طبرانی نے بھی لکھا ہے ) بعض راویوں کا کہنا ہے کہ رسول الله ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ الہی جو شخص حضرت علی رضی الله  عنہ ) سے محبت کر تا ہے تو بھی اس سے محبت رکھ اور جو علی رضی الله  عنہ) سے عداوت  رکھے تو بھی اس سے عداوت  رکھ ) 

احمد رضی الله عنہ نے ابو الطفیل  سے روایت کی ہے  ایک بار حضرت علی رضی الله عنہ) نے ایک  وسیع مقام پر  لوگوں کو جمع کرکے فرمایا کہ میں تم سے قسم دے کر پوچھتا ہوں  کہ بتاؤ رسول الله ﷺ نے  یوم غدیر خم کے موقع پر   میری نسبت کیا ارشاد  فرمایا تھا؟_  اس مجمع سے تیس آدمی کھڑے ہوئے اور انھوں نے کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہمارے سامنے حضرت رسالت مآب صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا میں جس کا مولا ہوں علی ( رضی الله عنہ) بھی اس کے مولا ہیں الہی! (علی رضی الله عنہ) سے جو محبت رکھے تو بھی اس سے محبت رکھنا اورجو علی ( رضی الله عنہ) سے  بغض  رکھے تو بھی اس سے دشمنی رکھنا" اھ

تاریخ الخلفاء مترجم صفحہ 365
مطبوعہ: یوسف مارکیٹ غزنی اسٹریٹ اردو بازار لاہور 
والله ورسولہ اعلم باالصواب 

کتبــــــــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا

۱۵ ربیع الآخر ۱۴۴۱ھ بروز جمعہ مبارکہ
 13/12/2019
 +918052167976



Join our WhatsApp Channel


ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

معاونین مسائل شرعیہ

گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5263453

مشہور اشاعتیں

قربانی کی منت مانی تو کیا حکم ہے؟

کتا کاٹے ہوئے جانور کے قربانی کا شرعی حکم

جس کے پاس زرعی زمین ہو اور آمدنی نا ہو تو کیا قربانی واجب ہے؟ ‏

فقیر قربانی کے لئے جانور خرید کر بیچ دیا تو کیا کرے؟

قربانی کے متعلق چند سوالات

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان