سوال نمبر 630
السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ
مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کھڑے ہوکر پیشاب کرے اور پانی کا بھی استعمال کرے تو وہ شخص پاک رہیگا یا نہیں اور کھڑے ہو کر پیشاب کرنا کیسا ہے
سائل:-- فیضان عالم جھارکھنڈ
وعلیکم السلام ورحمةالله وبركاته
الجواب بعون الوہاب
صورت مسئولہ میں شخص مذکور پاک رہیگا کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی وجہ سے غسل فرض نہیں
لیکن کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ ہے
اسی طرح بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۴۱۱ پر ہے
اور حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ سنت نصاری ہے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
من الجفاء ان یبول الرجل قائما
بے ادبی و بدتہذیبی ہے کہ آدمی کھڑے ہوکر پیشاب کرے
اس حدیث کو بزار نے بسند صحیح حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے
فتاویٰ رضویہ جدید جلد ۴ صفحہ ۵۹۹
مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور
انتباہ ؛ فی زمانہ اہلحدیث وغیرہ کھڑے ہوکر پیشاب کرتے ہیں اس س لئے ان کی مشابہت سے بچنا بہت ضروری ہے
کتبــــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۱۷ ربیع الآخر ۱۴۴۱ھ
15/12/2019
+918052167976
0 تبصرے