کالا، جوتا، و ،لباس، پہننا کیسا ہے؟

سوال نمبر 641

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
‎کیا فرماتے ھیں مفتیان کرام و علماۓ عظام کہ کالے رنگ کا جوتا یا چپل پہننا یا کالا لباس پہننا کیساھے؟
 براۓ کرم مدلل جواب عنایت فرماٸیں۔

ساٸل  محمدرجب علی فیضی اترولوی





 الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب
کالا کپڑا پہننا جائز ہے مگر ایام محرم میں پہننا منع ہے 

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ محرم الحرام میں (خصوصاً یکم تا دس محرم الحرام) میں تین رنگ کے لباس نہ پہنے جائیں، سبز رنگ کا لباس نہ پہنا جائے کہ یہ تعزیہ داروں کا طریقہ ہے۔ لال رنگ کا لباس نہ پہنا جائے کہ یہ اہلبیت سے عداوت رکھنے والوں کا طریقہ ہے اور کالے کپڑے نہ پہنے جائیں کہ یہ رافضیوں کا طریقہ ہے
 لہٰذا مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہئے

احکام شریعت مکمل صفحہ 144 
{مطبوعہ شبیر برادرز لاہور}


کالا جوتا پہننا ناپسندیدہ ہے
جلیل القدر صحابی عبداللہ بن زبیر اور امام جلیل محمد بن کثیر رضی اللہ تعالٰی عنہما کالا جوتا پہننے سے منع فرماتے تھے 
اس لئے کہ اس سے افکار پیدا ہوتے ہیں

روح البیان شریف
نظام شریعت ص35
{مطبوعہ جیلانی محلہ سنبھل مرادآباد}

والله اعلم باالصواب

کتبـــــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۶ جمادی الاول ۱۴۴۱ھ
 بروز جمعرات
  2/1/2020
 +918052167976






ایک تبصرہ شائع کریں

3 تبصرے

  1. ماشااللہ اچھا مختصر اور بہترین جواب ہے جن حضرات نے اس طرح سوشل میڈیا پر شرعی سوالات و جوابات کا اہتمام کیا اللہ انہیں سلامت رکھے

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney