سوال نمبر 654
السلام عليكم و رحمة اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
اگر کسی نے خنزیر کا گوشت بھگونہ میں ڈال کر بنایا
اب جس بھگونہ میں بنایا گیا ہے اس بھگونہ کا کیا حکم ہے ۔۔۔
اس کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟؟؟؟
دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائے
المستفتی محمد اشرف اجمیری
وعلیکم السلام ور حمة الله وبركاته
الجواب بعون المک الوہاب
خنزیر کا گوشت حرام اور ناپاک ہے
{القرآن }
خنزیر کا گوشت اگر کسی نے ہانڈی میں پکایا تو یہ برتن ناپاک ہو گیا
اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ اس کو خوب صاف رگڑ کر دھل لیں
بہار شریعت میں ہے
اگر ایسی چیز ہو کہ اس میں نَجاست جذب نہ ہوئی ،جیسے چینی کے برتن،یا مٹی کا پرانا استعمالی چکنا برتن یالوہے، تانبے، پیتل وغیرہ دھاتوں کی چیزیں تو اسے فقط تین بار دھو لینا کافی ہے، اس کی بھی ضرورت نہیں کہ اسے اتنی دیر تک چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہو جائے۔
ناپاک برتن کو مٹی سے مانجھ لینا بہتر ہے۔
والله اعلم باالصواب
{بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ٤٠١
نجس چیزوں کے پاک کرنے کا طریقہ}
{مطبوعہ دعوت اسلامی}
کتبـــــــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۱٧ جماد الاول ١٤٤١ھ
بروز پیر
13/1/2020
+918052167976
0 تبصرے