دادی کا دودھ پینے کے بعد چچا کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا؟

سوال نمبر 657

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام 
زید نے ایک سال کی عمر میں  اپنی دادی کا دودھ پیا تو زید کا نکاح اسکے حقیقی چچا کی بیٹی سے کر سکتے ہیں یا نہیں ؟
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں ۔
سائل  قاری شہنواز مغلہاں شریف




وعلیکم السلام ور حمة الله وبركاته 

الجواب بعون المک الوہاب
صورت مستفسرہ میں زید سے  اس لڑکی کا نکاح کرنا ناجائز و حرام ہے اس لئیے کہ دودھ پینے والے پر رضاعی ماں کے نسںبی اور رضاعی اصول و فروع سب حرام ہوجاتے ہیں 
{فتاوی عالمگیری جلد اول مطبوعہ مصر صفحہ ۳۲۱} میں ہے

 یحرم علی الرضیع ابواه من الرضاءاصولھما و فروعھما من النسب والرضاء جمیعا 


لہٰذا زید کا اگر اس لڑکی سے نکاح کرنے کا ارادہ ہو تو روکا جائے اور اگر ہو چکا ہو تو اس نکاح کے حرام ہونے کا اعلان کیا جائے 
{فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ٧١٧}

 انتباہ : زید کا نکاح مذکورہ لڑکی سے اگر ہو گیا ہے تو وہ نکاح فاسد ہے لھذا زید فوراً اس لڑکی سے جدا ہوجائے اور  توبہ و استغفار کرے

والله اعلم باالصواب 

کتبــــــہ

محــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا 
١٦ جماد الاول ١٤٤١ھ 
بروز اتوار 

   12/1/2020
+918052167976






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney