سوال نمبر 661
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال ایک اسلامی بھائی دوکان میں مورتی بیچتے ہیں اور کہتے ہیں میں اس کی تعظیم نہیں کرتا لوگ خریدتے ہیں تو بیچتا ہوں! تو ان کا ایسا کرنا کیسا ہے؟
سائلہ : فہمیدہ عطاریہ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب الھم ھدایتہ الحق والصواب مورتی بنانا یا خرید کر بیچنا ناجائز وحرام و سخت حرام ہے شارح بخاری حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ مورت بنانا بہر حال حرام ہے یہ تصویر بنانا ہے اور حدیث میں مصور پر لعنت آئی ہے اسی طرح دوسرے سے مورتی بنواکر بھی ہرگز ہرگز نہیں بٹھانی چاہئے کہ اس میں پوجا کرنے پر ایک طرح کی اعانت ہے،، ( فتاوی شارح بخاری جلد ثانی صفحہ ۵۷۲)
صورت مستفسرہ میں زید اگر چہ تعظیم نہیں کرتا ہے لیکن اس کو خرید کر بیچنا. پوجا کرنے پر ایک طرح کی اعانت (مدد) ہے جبکہ ارشاد ربانی ہے
وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ ۖ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ ۞
ترجمہ: اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے، (سورۃ المائدة آیت نمبر ٢)
لہٰذا زید کو چاہئے کہ مورتی کی تجارت بند کردے توبہ اور استغفار کرے اگر وہ ایسا نہ کرے تو تمام مسلمان اس کا بائیکاٹ کر دیں.جیسا کہ ارشاد باری ہے
. وَاِمَّا يُنۡسِيَنَّكَ الشَّيۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّكۡرٰى مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ ۞
ترجمہ: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ، (سورۃ الأنعام آیت نمبر ٦٨) واللہ تعالی اعلم
کتبہ
خاک پائے وارث انبیاء حقیر عجمی محمد علی قادر واحدی
۱۸ جمادی الالی ۱۴۴۱ ھجری
0 تبصرے