سوال نمبر 717
کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ ہندو شادی شدہ مرد وعورت اسلام قبول کئے تو کیا اس کو تجدید نکاح کرنا ہوگا. حوالہ کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں
سائل برکت علی بھاگلپور
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
الجواب بعون المک الوہاب
صورت مسئولہ میں دوبارہ نکاح کرنے کی حاجت نہیں _
فقیہ اعظم حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں
مرد و عورت کافر تھے دونوں مسلمان ہوئے تو وہی نکاح سابق (یعنی پہلا نکاح ) باقی ہے جدید نکاح کی حاجت نہیں اور اگر صرف مرد مسلمان ہوا تو عورت پر اسلام پیش کریں ، اگر مسلمان ہوگئی فبہا (یعنی اگروہ عورت مسلمان ہوگئی تووہی پہلا نکاح باقی رہے گا۔) ورنہ تفریق کر دیں ۔ یوہیں اگر عورت پہلے مسلمان ہوئی تو مرد پر اسلام پیش کریں ، اگر تین حیض آنے سے پہلے مسلمان ہوگیا تو نکاح باقی ہے، ورنہ بعد کو جس سے چاہے نکاح کرلے کوئی اسے منع نہیں کرسکتا۔
{بہار شریعت حصہ ہفتم نکاح کا بیان (حرمت بالشرک)
مسئلہ ۵۳}
والله اعلم باالصواب
کتبہ
محمد معصـوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۲ رجب المرجب ۱٤٤١ھ
+918052167976
0 تبصرے