آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

قرآن مجید میں بال نظر آنے کی وجہ کیا ہے

سوال نمبر 719

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت قرآن مجید میں بال نظر آرے ہیں اس کی کیا حقیقت ہے جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی؟
مشتاق احمد مرادآباد





الجواب بعونہ تعالٰی

 قرآن شریف اللہ عزوجل کی ایک لاریب کتاب ہے جو مسلمانوں کے لئے ایک کامل اور بہترین دستورالعمل ہے  اس لاریب کتاب میں  بھلائی اور صراط مستقیم کی جستجو سے انسان  دین ودنیا کی بھلائی حاصل کر سکتا ہے،  مگر ہم  درس قرآن کو بھلاکر ہدایت کے راستے کو ترک کرکے قرآ ن شریف میں بال تلاش کر رہے ہیں جو سراسر جہالت پر مبنی ہے،،،  قرآن شریف جب  تلاوت کی جاتی ہے تو کبھی گھنٹوں کھلے رہتے ہیں گھر میں گرے ہوئے بال ہوا سے اڑ کر ادھر ادھر گھس جاتے ہیں یا داڑھی سر وغیرہ کھجلانے سے ٹوٹ کر گر جاتے ہیں اور برسوں اوراق کی تہہ میں دب جاتے ہیں،اگر تلاوت کے وقت یا تلاش کرنے کے سے کوئی بال مل جائے تو اس میں حیرت کی کیا بات ہے اور قرآن مجید سے نکلے ہوئے بالوں کو دیکھ حیرت میں پڑجانا یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک سمجھنا یااسے کرامت سمجھنا محض جہالت ولغو ہے اس لئے کہ  ہر حیرت کی بات  کرامت نہیں ہوتی،،،  لھذا اس بال کو پانی میں ڈال پینا تبرک سمجھنا  اور اس پانی کو گھر میں چھڑکنا،،،  ایمان کی کمزوری ہے بالکل غلط بے بنیاد ہے،،،  اسلام میں اس کی کوئی حقیت نہیں ہے ـ 
اللہ مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے آمین ـ 
واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب 
کتــــــــبہ
 حقیـــر عجــــمی محــمد علــی قادری واحدی\
 ۳ رجب المرجب ۱۴۴۱ ھجری



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney