آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

غوث اعظم کا امتی کہنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 722

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں  زید نے یہ کہا کہ میں حضور کا امتی نہیں بلکہ غوث پاک کا امتی ہوں جس پر بکر نے حکم کفر لگا دیا تو عندالشرع زید و بکر پر کیا حکم ہے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرما ئیں. 
سائل محمد اصغر امجدی




وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

         بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوہاب ھو الھادی الی الصواب جب کوئی نبی کسی قوم کے لئے مبعوث ہو تو وہ قوم انکی امت کہی جاتی ہے چونکہ میرے آقا رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کے لئے نبی بن کر تشریف لائے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے انی رسول اللہ الی الخلق کافۃ اس لئے تمام انسان آپ کی امت ہیں.
زید کا یہ کہنا کہ میں غوث پاک کا امتی ہوں آید جہالت کی وجہ سے ایسا کہا ہے کیونکہ بعض عوام کو یہی نہیں پتہ ہے کہ  بندہ کسے کہتے ہیں امتی کسے کہتے ہیں اور غلام کسے کہتے ہیں اگر یہی صحیح ہے یعنی زید جاہل مطلق ہے تو کفر کا فتویٰ نہ دیا جائے گا البتہ توبہ کرلے اور اس کو مکمل سمجھا دیا جائے امتی کے مفہوم کو.
اور اگر زید جاہل نہیں ہے بلکہ وہ علم رکھتا ہے اور اس معنیٰ میں غوث پاک کا امتی بتاتا ہے کہ وہ ہمارے نبی ہیں تو یہ کفر ہے کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے
 مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِكُمۡ وَلٰـكِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا 
ترجمہ: محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے پچھلے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے، (سورہالأحزاب آیت نمبر ٤٠)
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا
أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي 
میں آخری نبی ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔  (مسند احمد حدیث نمبر: ٢١٣٦٥)
ایسی صورت میں زید کافر ہوگیا اس پر تجدید ایمان لازم ہے اور اگر شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح کرے اور اگر ایسا نہ کرے تو اعلانیہ سماجی بائیکاٹ کردیاجائے.
بکر کا یہ کہنا کہ تم کافر ہوگئے ایسی صورت میں درست ہے اور اگر زید جاہل ہے تو پھر بکر پر توبہ لازم ہے کہ بلاتحقیق کے کسی پر حکم کفر نہیں لگانا چاہئے چونکہ بکر نے ظاہری معنیٰ کے اعتبار سے کفر کا حکم لگایا اس وجہ سے بکر پربھی کفر کا فتویٰ نہ ہوگا.
 واللہ اعلم بالصواب
  کتبــــہ 
فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney