موبائل سےفاتحہ کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 723

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ موبائل سے فاتحہ کرنا کیسا ہے درست ہے یا نہیں؟
برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں 
سائل :-  سرورعلی فیضی



وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب اولا یہ معلوم ہو کہ فاتحہ نہ فرض ہے نہ واجب بلکہ مستحب امر ہے دوسری بات یہ کہ فاتحہ کا مقصد  ایصال ثواب ہے تو اس کے لئے اتنا پریشان ہونا ضروری نہیں ہے کہ موبائل پر فاتحہ کروایا جائے، بلکہ بزرگان دین کا جو طریقہ ہو اس کو اختیار کیا جائے نہ کہ شریعت کو کھلونا بنایا جائے، آج موبائل سے فاتحہ کروائیں، کل قربانی، پرسوں عقیقہ، پھر دین کھلونا بن کر رہ جائے گا، اس لئے بہتر ہے کہ گھر کی خواتین ہی فاتحہ پڑھ لیں، ان سے جو کچھ ہوسکے وہی پڑھ لیں، کیونکہ فاتحہ میں چاروں قل سورہ فاتحہ،  الم، پڑھنا واجب نہیں بلکہ جو چاہیں پڑھ سکتی ہیں مثلا دوچار سورہ، یہ بھی نہ یاد ہو تو کلمہ، درود، سبحان اللہ، الحمد، سو پچاس بار پڑھ کر دعا مانگ لیں، اس طرح کہ مولی میں نے جو بھی پڑھا ہے اسکا ثواب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذر ہے قبول فرمالے! اور حضور علیہ السلام کے صدقے میں جملہ صحابہ کرام اولیاء کرام رضی اللہ عنہم کی بارگاہ میں نذر ہے قبول فرمالے! جملہ مرحومین کی ارواح کو نذرہے قبول فرمالے!

بلکہ ایصالِ ثواب کیلئے صرف اتنا کہہ دینا بھی کافی ہے کہ "الہی اس کا ثواب فلاں کو پہنچے" کما جاء فی الحدیث، "ھذہ البئر لام سعد" اس کنویں کا ثواب "ام سعد" کیلئے ہے. (مشکوۃ)

مگر موبائل سے فاتحہ کرنے کا رواج نہ قائم کریں بزرگان دین کا جو طریقہ ہے اسے باقی رکھیں.

واللہ اعلم بالصواب

کتبــــــہ
فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی






ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney