سوال نمبر 724
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا لڑکے کے نام سے ایک بکرا عقیقہ کر سکتے ہیں یا نہیں ؟
مدلل جواب عنایت فرمائیں
سائل: محمد شمشیر رضا نوری
کشی نگر
وعلیکم السلام و رحمة الله وبركاته
الجواب بعون المک الوہاب
لڑکا کے عقیقہ میں دو بکرے ذبح کرنا چاہئیے مگر ایک بکرا سے بھی عقیقہ ہوجائے گا
فقیہ اعظم حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ بہار شریعت میں حدیث شریف کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں _
ابو داؤد و ترمذی و نسائی نے اُمّ کرز رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت کی کہتی ہیں میں نے رسول اﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم کو فرماتے سُنا کہ’’ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک اس میں حرج نہیں کہ نر ہوں یا مادہ۔
سنن أبي داود‘‘،کتاب الضحایا،باب العقیقۃ،الحدیث:۲۸۳۵،ج۳،ص۱۴۱
لڑکے کے عقیقہ میں دو بکریوں کی جگہ ایک ہی بکری کسی نے کی تو یہ بھی جائز ہے۔ ایک حدیث سے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عقیقہ میں ایک مینڈھا ذبح ہوا۔
{بہار شریعت حصہ ۱۵ عقیقہ کا بیان مسئلہ ۱۴}
(موبائل ایپ دعوت اسلامی)
کتبــــــــہ
محمـــد معصـوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۵ رجب المرجب ۱٤٤١ھ
+918052167976
0 تبصرے