حالت جنابت میں سو گئے تو روزے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 732

السلام وعلیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ 
میاں بیوی پر غسل واجب ہوا۔لیکن سحری میں غسل نہیں کیے اور سو گئے صبح میں آنکھ کھلی۔ تو اب وہ غسل کریں گے تو کیا ان کا روزہ ہوجائے گا ؟  
سعود عطار قادری




وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب۔بعون الملک العزیز الغفار الوھاب 
میاں بیوی کاروزہ ہوجاۓ گا مگر تاخیر کرنا اور نماز نہ پڑھنا گناہ ہے  جیساکہ استاذالفقہاء استاذالاساتذہ  حضورفقیہ ملت علامہ مفتی جلال الدین احمدالامجدی البرکاتی علیہ الرحمة والرضوان نےارشادفرمایا
،، حالت ناپاکی میں بھی میاں بیوی دونوں کا روزہ ہوگیا البتہ نماز نہ پڑھنے کے سبب دونوں سخت گنہگار ہوۓ ۔

بحوالہ بحرالرائق جلددوم صفحہ ٢٧٣
لواصبح جنبا لایضرہ کذافی المحیط ۔
اورفتاوی عالمگیری جلداول مصری صفحہ ١٨٧ 
من اصبح جنبااواحتلم فی النھار لم یضرہ کذافی المحیط السرخسی ۔
فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ ٥١٤

وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

   کتبــہ 
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی  
١  رجب المرجب ١٤٤١ھ 
٢٦    فروری       ٢٠٢٠ء






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney