سوال نمبر 731
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ رکوع سے کھڑا ہونا کیا ہے
سنت یا مستحب ہے کیا ہے؟
جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
محمد مشرف رضا رضوی پورنوی بہار
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
الجواب بعون المک الوہاب
رکوع سے کھڑا ہونا سنت اور مستحب نہیں بلکہ واجب ہے فقیہ اعظم حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ بہار شریعت میں واجبات نماز کو تحریر فرماتے ہیں کہ
رکوع سے سیدھا کھڑا ہونے کو قومہ کہتے ہیں اور یہ واجبات نماز میں سے ہے _
{بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 520}
{واجبات نماز}
و اللہ اعلم باالصواب
کتبـــہ
محمد معصـوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۲ رجب المرجب ۱٤٤١ھ
+918052167976
0 تبصرے