آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

بھیگا ہوا کتا جسم پر پانی چھڑک دے تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 730

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بھیگے ہوئے کتے چھینٹے لگا دئے اب وہ کپڑا سوکھ گیا ہے اس کپڑے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟  جلد جواب عنایت فرمائیں 
المستفتی : عطاء رسول




وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
جواب اگر بھیگا ہوا کتا کسی انسان کے جسم سے لگ جائے تو کپڑا اور بدن پاک رہے گا جبکہ اس کے جسم پر کوئی نجاست نہ لگی ہو اگر اس کے جسم پر نجاست لگی ہو یا اس کا لعاب لگ جائے تو ناپاک کر دے گا

فتاوی عالمگیری میں ہے کہ " الكلب إذا أخذ عضو انسان او ثوبه لا يتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل راضيا او غضبان كذا فى منية المصلى ، قال فى الصير فيه هو المختار كذا فى شرحها لابراهيم الحلبى . اذا نام الكلب حصير المسجد ان كان يابسا لا يتنجس و ان كان رطبا و لم يظهر أثر النجاسة فكذلك كذا فى فتاوى قاضيخان " اھ ( فتاوی عالمگیری ج 1 ص 48 : کتاب الطھارۃ ، الباب السابع فی النجاسة و احکامھا )

اور بہار شریعت میں ہے کہ " کُتّا بدن یا کپڑے سے چھو جائے ، تو اگرچہ اس کا جِسْم تر ہو بدن اور کپڑا پاک ہے، ہاں اگر اس کے بدن پر نَجاست لگی ہو تو اور بات ہے یا اس کا لُعاب لگے تو ناپاک کر دے گا " اھ ( بہار شریعت ج 1 ص 395 : نجاستوں کا بیان ) 

واللہ اعلم باالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney