سوال نمبر 729
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جانور زندہ ہو اور اس کے جسم سے گوشت کاٹ کر کھانا کیسا ہے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں.
سائل :-- غلام صابر علی جھارکھنڈ.
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب :-- صورت مستفسرہ میں زندہ جانور کے جسم سے گوشت کا کوئی ٹکڑا کاٹ کر کھانا حرام ہے مگر وہ جانور جسکو ذبح کیا گیا ہو اور وہ ابھی زندہ ہو تو اس کا کوئی ٹکڑا کاٹ کر کھانا حرام نہیں بلکہ حلال ہے اس لئے کہ ذبح کرنے کے بعد اب اس جانور کا زندوں میں شمار نہیں -
جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بھار شریعت میں بحوالہ درمختار و ردالمحتار تحریر فرماتے ہیں کہ " زندہ جانور سے اگر کوئی ٹکڑا کاٹ کر جدا کرلیا گیا مثلاً دنبہ کی چکی کاٹ لی یا اونٹ کا کوہان کاٹ لیا یا کسی جانور کا پیٹ پھاڑ کر اسکی کلیجی نکال لی یہ ٹکڑا حرام ہے - جدا کرنے کا یہ مطلب ہیکہ وہ گوشت سے جدا ہوگیا اگرچہ ابھی چمڑا لگا ہوا ہو اور اگر گوشت سے اسکا تعلق باقی ہے تو مردار نہیں یعنی اسکے بعد اگر جانور کو ذبح کرلیا تو یہ ٹکڑا بھی کھایا جاسکتا ہے -
اور اسی میں ہے کہ " جانور ذبح کرلیا ہے مگر ابھی اس میں حیات باقی ہے اسکا کوئی ٹکڑا کاٹ لیا یہ حرام نہیں کہ ذبح کے بعد اس جانور کا زندوں میں شمار نہیں اگرچہ جب تک جانور ذبح کے بعد ٹھنڈا نہ ہوجائے اسکا کوئی عضو کاٹنا مکروہ ہے

" اھ (ح:15/ ص:326/ حلال و حرام جانوروں کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ
اسرار احمد نوری بریلوی
خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ
0 تبصرے