مسجد کا صحن داخل مسجد ہے، یا خارج مسجد؟

سوال نمبر 766

السلام علیکم و رحمتہ اللہ تعالٰی برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد کا جو صحن ہوتا ہے وہ داخل مسجد ہوتا ہے یا خارج مسجد
محمد حسنین قادری جایس





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعونہ تعالٰی 
 فقہاء کرام نے مسجد کے اندر اذان دینے کو مکروہ فرمایا ہے،  اور  مسجد کا صحن بھی مسجد کے حکم میں ہے ۔ جو لوگ صحن مسجد کو خارج از مسجد کہتے ہیں وہ سراسر غلطی پر ہیں ۔ ان کا یہ دعویٰ بے دلیل ہے،،، 

 امام اہلسنت ، مجدّد دین و ملت ، اعلٰی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے اس مسئلہ کی تحقیق میں ایک نفیس رسالہ مسمّیٰ بنام تاریخی ’’ التبصیر المنجد بان صحن المسجد مسجد ‘‘ تصنیف فرما کر دلائل قاہرہ و ساطعہ سے ثابت فرمایا ہے کہ مسجد کا صحن مسجد ہی کے حکم میں ہے،،،  
لھذا صحن مسجد کے بجائے خارج مسجد میں اذان  دینا چاہئے
   واللہ تعالٰی اعلم
کتـــبہ 
 حقیر عجمی محمد علی قادری واحدی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney