سوال نمبر 767
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
علماۓ کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ زمین پر کنکر وغیرہ سے لفظ اللہ لکھنا کیسا ہے
سائل۔ مجاہد حسین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب سرکار اعلٰی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ دیواروں پر کتابت سے علماء نے منع فرمایا ہے کما فی الھندیہ وغیرہا، اس سے احتراز ہی اسلم ہے اگر چھوٹ کر نہ گریں گے تو بارش میں پانی اوپر گزرکر زمین پر آئے گا اور پامال ہوگا غرض مفسدہ کا احتمال ہے مصلحت کچھ بھی نہیں لھذا اجتناب ہی چاہئے،،، فتاوی رضویہ شریف قدیم، جلد نہم، نصف آخر، صفحہ ۱۳۹،، مندرجہ بالا عبارت سے معلوم ہوا کہ جب دیواروں پر کتابت کرنے سے روکا گیا تو زمین پر اسمائے الہیہ لکھنا کیونکر منع نہ ہوگا یہ تو بدرجہ اولی بے ادبی وگستاخی ہے کہ اس پر پیر پڑنے کا اندیشہ ہے لہٰذا زمین پر اگر کسی نے اللہ لکھا اور غلطی سے کسی کا پیر ، پڑ گیا تو لکھنے والا گنہگار ہوگا واللہ اعلم بالصواب
کتـــبہ
حقیر عجمی محمد علی قادری واحدی
0 تبصرے