آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

لی خمسة اطفی بھا حرالوباء الحاطمة یہ شعر دروازے پر لگانا کیسا؟

سوال نمبر 765

السلام وعلیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ 
کیافرماتےھیں علماۓکرام اس مسئلہ میں 
لی خمسة اطفی بھا حرالوباء الحاطمة
المصطفی والمرتضی وابناھما والفاطمة 
مذکورہ شعر کو صدر دروازہ پرلگانا ازروئے شرع کیساہے ؟ جبکہ غیرمقلد وہابی اسے شرک کہتاہے ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ شعر کس کا ہے ؟ مفصل جواب عنایت فرمائیں ۔
العارض محمد دانش  جون پور





وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
بیشک یہ شعر دروازے پرلگانا باعث برکت ہے اور دافع بلا ہے ۔اس شعر کو حضور امام زین العابدین رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا ہے ۔اور اس شعر کو امام شافعی علیہ الرحمةوالرضوان کی طرف منسوب کیا گیا ہے ۔
وہابی دیوبندی وغیرہ بدعقیدہ خود مشرک ہیں ۔ان کی باتوں میں نہیں پڑنا چاھیۓ ۔
جو ہمارے عقائد ہیں اس کی حفاظت کرنی چاھیۓ  ۔ 
ماخوذ اعمال رضا 
یہ دعاء دافع بلا ہے ۔
جس کسی علاقے میں کوئی وباء پھیل جاۓ تو یہ دعاء پڑھی جاۓ ۔
لی خمسة اطفی بھا حرالوباءالحاطمة 
المصطفی والمرتضی وابناھما والفاطمة 
نوری اورادووظائف صفحہ ١٤٠

وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 
کتبـبہ 
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریاکلاں ڈومریا گنج 
سدھارتھنگر یوپی 
٣    شعبان المعظم  ١٤٤١ھ 
٢٩   مارچ             ٢٠٢٠ ء



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney