آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سجدے کی حالت میں دعا پڑھنا کیسا؟

سوال نمبر 764

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
  علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ کیا فجر کی فرض نماز کے اندر سجدے ميں کوئی دعا پڑھ سکتے ہیں بلا  مصیبت کو دور کرنے کے لئے؟ 
المستفتی:- محمد امین رضا  فیض آباد





وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب:-- نماز فرض کے سجدہ میں دعا کرنا منع ہے خواہ وہ فجر کا وقت ہو یا کوئی اور وقت  اگر چہ بلا مصیبت سے بچنے کے لئے ہو ہاں  نماز نفل میں وہ دعائیں پڑھ سکتے ہیں جو احادیث طیبہ میں ہے جیسا کہ علامہ صد الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں، یہ جو کہا گیا کہ سجدۂ تلاوت میں سبحن ربی الاعلی پڑھے یہ فرض نماز میں ہے اور نفل نماز میں سجدہ کیا تو چاہے یہ پڑھے یا اور دعائیں جو احادیث میں وارد ہیں

بہتر ہے نماز ظہر، مغرب وعشاءکے بعد نفلی سجدہ  کریں اور اس میں بلا ومصیبت سے بچنے کے لئے دعا مانگیں مگر نماز عصر اور نماز فجر کے بعد نفلی سجدہ نہ کریں منع ہے کہ ان  اوقات میں کوئی نفل نماز ونفلی سجدہ جائز نہیں. واللہ اعلم بالصواب

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ 
فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney