آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

جہری نماز میں سری پڑھا پھر جہری تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 776

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ یہ ہے کہ اگر امام جہر  والی نماز میں آہستہ قرأت کرنے لگا پھر اسے دھیان آیا تو اس نے وہیں سے زور سے قرات کرنے لگا تو اس پر سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل محمد ہاشم





وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صورةمسٶلہ میں امام نے جہری نماز میں اگر بقدر جواز نماز یعنی ایک آیت آہستہ پڑھی پھر زور سے پڑھنے لگا تو اس صورت میں سجدہ سہو واجب ہے

 اور اگر ایک کلمہ آہستہ پڑھ لیا تھا پھر دھیان آیا پھر زور سے پڑھنا چالو کر دیا تو معاف ہے سجدہ سہو نہیں ہے 
بہار شریعت حصہ 4  صفحہ 714(دعوت اسلامی)
واللہ اعلم 
        کتبہ
عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney