سوال نمبر 777
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
سوال کیاپانچ آدمی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں
کرونا وائرس کی وجہ سے مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد شمشیر رضا نوری سیوان
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
نماز جمعہ کے لئے جماعت شرط ہے امام کے علاوہ کم سے کم تین آدمی ہوں اور اگر اس سے کم ہیں تو جمعہ نہیں ہوگا۔
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ جماعت یعنی امام کے علاوہ کم سے کم تین مرد۔
اگر تین غلام یا مسافر یا بیمار یا گونگے یا ان پڑھ مقتدی ہوں تو جمعہ ہو جائے گا۔
بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر/87
نماز جمعہ پر پابندی نہیں ہے بلکہ بھیڑ بھاڑ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تو اس صورت میں اپنے اپنے گھروں پر تنہا تنہا ظہر کی نماز پڑھ لیں اور مسجد میں امام مع تین مقتدی حاضر ہوجائیں تاکہ جمعہ بھی قائم رہے اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے مگر یاد رہے کہ اس سے پہلے ہی مقتدیوں کو سمجھا دیا جائے اور بوقت نماز کسی کو منع نہ کیا جائے نہ دروازہ بند کیا جائے ورنہ کسی کی نماز نہ ہوگی کیونکہ اذن عام شرط ہے.
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ
محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
موبائل فون/9454675382
0 تبصرے