سوال نمبر 794
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ قبور مسلمین پر گلاب اور دوسرے پھولوں کا رکھنا کیسا؟
بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
سائل محمـد حامد رضا تلنگانہ
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
پھول وغیرہ قبروں پر رکھنا جائز ہے
فتاوی عالمگیری میں ہے
وضع الورد والریاحین علی القبور حسن
گلاب کا پھول اور خوشبودار پھول کا قبر پر رکھنا بہتر ہے٬
تصحیح المسائل ص ،20 میں بحوالہ کنزالعباد و فتاوی الغرائب منقول ہے
وضع الورد والریاحین علی القبور حسن لانه مادام رطبا یسبح و یکون للمیت بتسبیحه انس
کہ گلاب کا پھول اور دوسرے پھولوں کا قبور پہ رکھنا حسن(بہتر) ہے اس لئے کہ وہ جب تک ان میں تروتازہ ہوگی خدا کی تسبیح کرتے رہینگے اور اس سے مردے کا جی بہلتا رہے گا،
فتاوی ملک العلماء ص 379
مکتبہ نعیمیہ دہلی
کتبــہ
محـد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا
۱١ شعبان المعظم ١٤٤١ھ_
0 تبصرے