آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نہ جاننے والا جاننے والے کو سمجھائے تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 798

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
علمائے کرام ومفتیان عظام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ برائی پر روکنے کا حق انسان کو غیر پر حاصل ہے یا نہیں زید نے ایک مولانا صاحب کو روکا تو زور کی ڈانٹ لگائی کیا  ان کا یہ مزاج اپنانا صحیح ہے ۔ 
المستفتی :-- اختر قادری




وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته  
الجواب ھوالھادی الی الصواب
 غلطی پر ٹوکنا ضروری ہے کہ ”امربالمعروف ونھی عن المنکر“
حکم قرآنی ہے ۔ 
 مولانا صاحب کو زید کا شکر گذار ہونا چاہیے کہ اس نے ممنوع شرعی سے روکا ۔ 
مولانا صاحب کا زید پر غصہ کرنا سراسر غلط اور نادانی وحماقت ہے۔ 
بحکم باری تعالٰی ممنوع شرعی امور سے روکنے کا حق ہر انسان کو ہر ایک پر حاصل ہے ۔ یونہی بھلائی کا حکم دینے کا بھی حق ہے۔ 
لیکن ہاں اس بات کا خاص خیال رہے کہ اصلاح بنیت ثواب اور پوشیدہ طور پر مہذب ونرم لہجہ میں ہو۔ غیر مہذب رویہ ہرگز نہ اختیار کیا جائے ۔ 
ھذا ما عندی وﷲ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبــــــــــــــه:
محمد گل رضا القادری 
چتری ضلع سرہا نیپال 
١١شعبان المعظم ١٤٤١؁ھ 
📲+918957649248



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney