آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

خطبہ جمعہ کے وقت عصا لینا کیسا ہے؟

سوال نمبر 802

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 ایک سوال ہے آپ وضاحت فرما دیں نوازش ہوگی سوال یہ ہے کی جمعتہ المبارک کا خطبہ دیتے ہوئے عصہ بغل میں رکھنا کیسا ہے حوالہ کے ساتھ وضاحت فرما دیں بہت بہت نوازش ہوگی؟
فقط
شعیب رضا خان قادری نقشبندی
 بالاپور ضلع آکولہ





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالٰی وبرکاتہ

الجواب بعون الملك الوھاب

حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
عصا لے کر خطبہ پڑھنے کے بارے میں علمائے کرام کا اختلاف ہے اور اختلاف علماء سے بچنا ہی اولی ہے۔
سیدنا اعلٰی حضرت فاضل بریلوی رضی اللّٰہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ
خطبہ میں عصا ہاتھ میں لینا بعض علماء کے نزدیک سنت لکھا
بعض نے مکروہ اور ظاہر ہے کہ اگر سنت بھی ہوئی تو کوئی سنت مؤکدہ نہیں تو بنظر اختلاف اس سے بچنا ہی بہتر ہے۔مگر جب کوئی عذر ہو
وتلك لان الفعل اذا تردد بين السنة والكراهة كان تركه اولى
فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ نمبر 684
ماخوذ از فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ نمبر 247

           کتبہ
 محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
 موبائل فون/9454675382



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney