آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نماز جنازہ میں تین ہی تکبیر پر سلام پھیر دیا تو؟

سوال نمبر 804

السلام علیکم ورحمۃ اللہ 
اگر نماز جنازہ میں تین ہی تکبیر پر سلام پھیر دیا تو کیا حکم ہے اگر میت دفن ہو چکا ہو تو کیا، کیا جائے ؟ 
سائل: محمد سعید رضوی پونا





وعلیکم السلام و رحمة ﷲ وبرکاته 
الجواب ھوالھادی الی الصواب
 حضرت صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ میں دو رکن ہیں:
 الاول: چار بار اللہ اکبر کہنا 
الثانی: قیام 
لہٰذا صورت مسئولہ میں تین تکبیر پر سلام پھیرنے کی وجہ سے نماز جنازہ فاسد ہو جائے گی اس لیے کہ رکن کا فوت ہونا لازم آیا اب اعادہ کیا جاے۔ 
جلد اول حصہ چہارم صفحہ ٨٢٨ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
اگر میت کو بغیر نماز پڑھے دفن کر دیا اور مٹی بھی دے دی گئی تو اب اس کی قبر پر نماز پڑھے، جب تک پھٹنے کا گمان نہ ہو اور مٹی نہ دی گئی ہو تو نکالیں اور نماز پڑھ کر دفن کریں اور قبر پر نماز پڑھنے میں دنوں کی کوئی تعداد مقرر نہیں کہ کتنے دن تک پڑھی جاے کہ یہ موسم اور زمین اور میت کے جسم و مرض کے اختلاف سے مختلف ہے، گرمی میں جلد پھٹے گا اور جاڑے میں بدیر تر یا شور زمین میں جلد خشک اور غیر شور میں بدیر فربہ جسم جلد لاغر دیر میں ۔ (درمختار ردالمحتار)
بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ٨٤٠ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی 
وﷲ تعالیٰ اعلم

   کتبـــــــــــه
محمد گل رضا القادری المصباحی
 چتری ضلع سرہا نیپال
۱۲شعبان المعظم ١٤٤١؁ھ 
📱+918957649248



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney