حالت روزہ میں انجیکشن لگوانا کیسا ہے؟

سوال نمبر 807

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
حضرت روزہ کی حالت میں انجکشن لگوا سکتے ہیں یا نہیں  اور انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟ حضرت رہنمائی فرمائیں

 المستفتی محمد معروف عالم اشرفی 
سالماری  کٹیہار بہار




وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب

انجیکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا چاہے گوشت میں لگوائے یارگ میں کیوں کہ اس سلسلے میں حکم شرعی یہ ہے کہ قصداً کھانے پینے اور جماع کے علاوہ ایسی دوا یا غذا سے روزہ ٹوٹے گا جو پیٹ یا دماغ میں داخل ہو دوا تر ہو یا خشک 
جیساکہ فتاویٰ عالمگیری جلد اول مطبوعہ رحیمیہ صفحہ ۱۰۴ میں ہے "
وفي دواء الجائفة والامّة اكثر المشايخ على ان العبرة للوصول إلي الجوف والدماغ لا لكونه رطبا أو يابسا حتى إذا علم أن اليابس وصل يفسد صومه ولو علم أن الرطب لم يصل إلى الجوف لم يفسد هكذا في العنايه .ا ھ"
 دماغ میں داخل ہونے سے اس لئے روزہ ٹوٹے گا کہ دماغ سے پیٹ تک ایک منفذ ہے جس کے ذریعے دوا وغیرہ پیٹ میں پہنچ جاتی ہے ورنہ درحقیقت پیٹ میں کسی چیز کا داخل ہو کر رک جانا ہی فساد صوم کا سبب ہے 
جیسا کہ بحر الرائق جلد دوم  صفحہ ۳۰۰ میں ہے:
"قال في البدائع و هذا يدل على أن استقرار الداخل في الجوف شرط لفساد الصوم وفي التحقيق أن بين الجوفين منفذا اصليا فما وصل إلى جوف الرأس يصل إلى جوف البطن كذا في العنايه"
 اھ ملخصا

 گوشت میں انجکشن لگنے سے دوا پیٹ یا دماغ میں کسی منفذ کے ذریعے داخل نہیں ہوتی 
بلکہ مسامات کے ذریعے پورے بدن میں پھیل جاتی ہے اور مسامات کے ذریعے کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا
 جیساکہ فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ۱۰۴ میں ہے.:
"وما يدخل من مسام البدن من الدهن لا يفطر هكذا في شرح المجمع اھ"
 اسی طرح رگ میں انجکشن لگنے سے بھی دوا پیٹ یا دماغ میں منفذ سے داخل نہیں ہوتی بلکہ رگوں سے دل یا جگر میں پہنچتی ہے اور وہاں سے رگوں کے ذریعے ہی پورے بدن میں پھیلتی ہے ان رگوں کو شرائین یا آوردہ کہتے ہیں جو بالترتیب دل یا جگر سے نکلی ہوئی ہیں. 
جیسا کہ علامہ محمود چغینی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں:"
اما العروق الضواريب التي تسمي الشرائين فهي نابتة من القلب في تجويفها روح كثير و دم قليل ومنفعتها أن تفيد الأعضاء قوة الحيلة التي تحملها من القلب .و امام العروق الغير الضوارب التي تسمى آورده فهي نابتة من الكبد فيها دم كثير او روح قليل و منفعتها ان تسقى الأعضاء الدم الذى تحمله من الكبد. اھ ملخصا "
{قانوچہ صفحہ ۳۰۰ مطبوعہ نامی پریس لکھنؤ }

 فتاوی فقیہ ملت جلد اول کتاب الصوم صفحہ ۳۴۴/ ۳۴۵ 
شبیر برادرز اردو بازار لاہور 

واللہ اعلم باالصواب
کتبــہ
محـمد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا

۱۴/ شعبان المعظم ۱۴۴۱؁ ہجری 
۹/ اپریل ۰۲۰۲؁ عیسوی  بروز جمعرات






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney