روزہ کب فرض ہوا

سوال نمبر 835

 السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
مسئلہ:-- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ روزہ کب فرض ہوا مع حوالہ جواب تحریر فرمائیں؟
بینوا توجروا 
سائل:-- عبد الستار جلالی





وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون المجیب الوھاب
ہجرت کے اٹھارہ ماہ بعد شعبان المعظم کے مہینے میں رمضان المبارک کے روزے فرض کئے گئے جیسا کہ تفسیر خزائن العرفان میں ہے ”رمضان کے روزے ۱۰/ شعبان دو ہجری کو فرض کئے گئے۔
(سورہ بقرہ آیت ۱۸۳)
اور مفتی یار احمد خاں نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ”ماہ رمضان کے روزے ہجرت کے اٹھارہ ماہ بعد شعبان کے مہینے میں تحویل قبلہ کے دس روز بعد فرض کئے گئے۔
(مراۃ المنا جیح  جلد سوم روزہ کا بیان)
واللہ اعلم بالصواب
        کتبہ 
فقیر تاج محمد قادری واحدی 
  ۲۵/ شعبان المعظم ۰۴۴۱؁ھ






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney