آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مسجد میں افطار کرنا کیسا ہے ؟

سوال نمبر 885

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
علماۓ کرام کی بارگاہ ایک سوال عرض ہے کہ مسجد میں افطار کرنا کیسا ہے ؟
اس کا جواب جلد عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی 
سائل۔ برکاتی نوری




وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
الجواب  بہتر تو یہ ہے کہ مسجد کے متصل کوئی جگہ بنالی جائے جہاں افطار کریں مسجد میں معمول بنا کر کھانا درست نہیں ہے مسجد میں کھانے کی صورت میں دو باتوں کی احتیاط رکھی جائے "!"مسجد میں کھانے کے ذرات نہ گرے اور مسجد ملوث نہ ہو ":مسجد میں داخل ہوتے وقت نفلی اعتکاف کی نیت کرلیں"
(تفہیم المسائل جلد ششم روزہ کا بیان صفحہ 202 ) فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں ہے رمضان شریف میں سحری افطار کا کھانا مسجد کے چھت پر کھلانا درست نہیں کہ بلا ضرورت مسجد کے چھت پر چڑھنا مکروہ ہے تو اس کی چھت پر کھانا کیسے درست ہوسکتا ہے فتاویٰ ہندیہ میں ہے الصعود علی سطح کل مسجد مکروہ"
(جلد پنجم صفحہ 322) فی کتاب الکراھیۃ الباب الخامس فی اداب المسجد (ایساہی درمختار مع ردالمحتار صفحہ 428 مطلب احکام المسجد) (اور فتاویٰ رضویہ جلد دوم صفحہ 420 پرہے) 
(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ 256 باب احکام المسجد )
       کتبہ
واللہ اعلم باالصواب 
محمد ریحان رضا رضوی 
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج 
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney