سوال نمبر 903
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
انگریزی کیپ پہننا کیسا ہےاسے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے
برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں
محمد طارق جمشیدپور جھاڑکھنڈ
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوھاب
انگریزی کیپ پہننا مکروہ (تنزیہی) ہے مگر اسے پہن کر نماز ہو جائے گی
کیوں کہ اعلٰی حضرت سرکار نے ۱۰۰ سال پہلے پینٹ شرٹ پہننے کو ناجائز و حرام لکھا تھا کیوں کہ وہ اس وقت انگریزوں کا خاص شعار تھا اور اب پینٹ شرٹ انگریزوں کا خاص شعار نہیں رہا اس لئے پینٹ شرٹ پہن کر نماز ہو جاتی ہے تو اسی طرح انگریزی کیپ میں بھی نماز ہوجائے گی؛
ماخوذ مجلس شرعی کے فیصلے صفحہ 519
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبــــــــــــہ
محــمد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا
۱۱/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ہجری ۵/ مئی ۰۲۰۲ عیسوی بروز منگل
0 تبصرے