مستحقین زکوٰۃ کو کیسے پہچانیں؟

سوال نمبر 916

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بعدہ عرض ہے کہ علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ کے مستحق کو کیسے پہچانیں کہ یہ مستحق زکوٰۃ ہے یا نہیں؟حوالہ کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں 
سائل غلام نبی حنفی  گونڈوی




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب

     اس کی تحقیق بہت مشکل ہے ہاں جس کو زکوٰۃ دینا ہو اس کے بارے میں اگر غالب گمان ہو کہ یہ مستحق زکوٰۃ ہے تو دے دے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی اور اگر غالب گمان نہیں ہوتا ہے تو نہ دے.فتاوی امجدیہ جلد اول کتاب الزکوتہ صفحہ ۳۷۴

    اور غالب گمان کے بعد دی تھی کہ مستحق زکوٰۃ ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ تو غنی تھا یا اس کے والدین میں کوئی تھا یا اپنی اولاد تھی یا شوہر تھا یا بیوی یا ہاشمی یا ہاشمی کا غلام تھا یا ذمی کافر تھا تو زکوتہ ادا ہو گئی، اور اگر یہ معلوم ہوا کہ اس کا غلام تھا یا حربی کافر تھا تو زکوٰۃ ادا نہ ہوئی اور اگر بغیر تحقیق سوچے سمجھے دی بعدہ معلوم ہوا کہ وہ مستحق زکوٰۃ نہیں تھا تو زکوٰۃ ادا نہ ہوئی، پھر سے زکوٰۃ دے ایسا ہی بہار شریعت حصہ پنجم زکوٰۃ کے بیان میں ہے .واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب 
 کتــــبہ
 حقیر عجمی محمد علی قادری واحدی 
۱۰ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ھجـــــری






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney