آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

فرض نماز کے تیسری اور چوتھی رکعت میں کچھ نہیں پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 917

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے اگر چار رکعت والی فرض نماز ہے اور اسکے آخر کی تیسری اور چوتھی رکعت میں کچھ نہیں پڑھا صرف تین مرتبہ سبحان ربی الاعلی کہنے کی مقدار کھڑا رہا تو کیا نماز ہو جائے گی
محمد احمد رضا




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں نماز ہو جائےگی کہ فرض کے تیسری چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھنا افضل ہے لازم نہیں البتہ  بالکل خاموش نہ کھڑے رہنا چاہئے بلکہ بقدر تعدیل ارکان کم ازکم تین بار سبحان اللہ ہی پڑھ لینا چاہیےجیساکہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ"نماز فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں افضل سورۂ فاتحہ پڑھنا ہے اور سبحان اللہ کہنا بھی جائز ہے اور بقدر تین تسبیح کے چپ کھڑا رہا،توبھی نماز ہو جائے گی،مگر سکوت نہ چاہئے۔(درمختار)بہار شریعت حصہ سوم موبائل سافٹ وئیر صفحہ٥٣٣واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ 
محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی
١٥رمضان المبارک ١٤٤١ھ



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney