حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تاریخ ولادت کیا ہے؟


 سوال نمبر 2031

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولادت کی تاریخ 13 رجب ہے؟اگر نہیں ہے تو جو لوگ 13 رجب کو جشن یا جلوس نکالتے ہیں انکے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

المستفتی :- مسعود رضا احمدآباد




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ برکاتہ

 الجواب بعون الملک العزیز الوہاب


ہاں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی پیدائش عام الفیل کے ۳۰ سال بعد ۱۳ رجب المرجب کو بروز جمعہ ہوئی


خاندان مصطفی میں بحوالہ نورالابصار ہے کہ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت باسعادت مکہ مکرمہ پر اصحاب فیل کے حملہ کے تیس برس اور ۱۳ رجب المرجب کو جمعۃ المبارک کے دن ہوئی۔ اھ

(ص ۱۱۷ ) 

اور اسلامی حیرت انگیز معلومات میں اوراق غم صفحہ نمبر ۱۴۶ اور نزہۃ المجالس کے حوالے سے ہے 


آپ کی ولادت مکہ معظمہ میں بعد از ۳۰ سال عام الفیل یوم جمعہ ۱۳ رجب المرجب کو ہوئی. اھ

(ص ۳۶۳) 


اورجب ۱۳ رجب المرجب کی تاریخ کو آپ کی ولادت ثابت ہے تو جلوس نکالنے یا جشن منانے میں حرج نہیں بشرطیکہ شرع کے خلاف نہ ہو کیونکہ کسی بھی خدا رسیدہ کے یوم پیدائش پر یا اس کے علاوہ اس کی یادگار میں جائز و مستحسن ہے مگر اہل سنت کا معمول یہی ہے کہ یوم پیدائش پر ہی جلوس وغیرہ کا اہتمام کرتے ہیں لہذا جلوس نکالنے میں کوئی قباحت نہیں اور نہ ہی نکالنے والوں پر کوئی حکم۔ 


 


واللہ اعلم 


ابوعبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ امیر گنج بریلی شریف







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney