رات میں آئینہ دیکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2032

 السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ رات میں آئینہ دیکھنا کیسا ہے

المستفتی محمد مخدوم حسین مہاراشٹر




الجواب بعون الملک الوہاب

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

رات میں آئینہ دیکھنا اور بالوں میں کنگھی کرنا بلا شبہہ جائز و درست ہے 


جیسا کہ سرکار اعلی حضرت امام احمد رضاخان  فاضل بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں


رات کو آئینہ دیکھنے کی کوئی ممانعت نہیں بعض عوام کا خیال ہے کہ اُس سے منہ پر جھائیاں پڑتی ہیں  اور اس کا بھی کوئی ثبوت نہ شَرْعا ً ہے نہ طِبّاً نہ تَجْرِبَۃً  ( یعنی یہ بات نہ تو تجربے سے ثابت ہے اور نہ ہی شریعت یا میڈیکل سائنس میں اس بات کا کوئی ثبوت ہے )

اور عورت کہ اپنے شوہر کے سنگار کے واسطے آئینہ دیکھے ثواب عظیم کی مستحق ہے ثواب کی بات بے اصل خیالات کی بنا پر منع نہیں ہوسکتی 


( فتاوی رضویہ جلد ٢٣  صفحہ ٤٩١ )

واللہ اعلم بالصواب


    کتبہ

محمد فرقان برکاتی امجدی

٢٧ / رجب المرجب  ١٤٤٣ ھ

  یکم مارچ   ٢٠٢٢   ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney