کافر ڈاکٹر سے علاج کروانا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2031

 السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ علاج کے لئے کافر ڈاکٹر کے پاس جانا کیسا ہے ؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔ 

المستفتی : عمران نوری 




وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب 

 مسلم ڈاکٹر سے علاج کروانا بہتر ہے اگر مسلم تجربہ کار ڈاکٹر نہ ہو اور کافر تجربہ کار ڈاکٹر ہو تو ایسی صورت میں کافر سے علاج کروانے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ ایمان پر کوئی فساد لازم نہ آئے۔ بحر الرائق میں ہے

 " فيه اشارة الى ان المريض يجوز له ان يستطب بالكافر فيما عدا ابطال العبادة " اھ۔

 (بحر الرائق جلد دوم صفحہ ٤٩٣،  کتاب الصوم / فصل فی العوارض، بیروت  )


کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney